ایشیا پیسیفک کے ماہرین کے ساتھ شراکت میں کام کرتے ہوئے،We Think Digital دنیا کے لیے ہنر پیدا کرنے کے لیے سیکھنے کے ماڈیولز اور وسائل فراہم کرتا ہے۔ تاکہ ڈیجیٹل دنیا کے لیے مہارتیں تیار کی جا سکیں۔ We Think Digital کے ذریعے، Meta پورے خطے میں سیکھنے والوں کے متنوع گروپوں تک پہنچ رہا ہے اور ایشیا پیسفک ڈیجیٹل کمیونٹی کو بہتر سے بہتر بنا رہا ہے۔
ڈیجیٹل شہریت ٹیکنالوجی کے مناسب، ذمہ دار اور بااختیار استعمال پر مہارتوں کی مسلسل ترقی ہے۔ ان مہارتوں شامل ہے:
محفوظ رہیں، مشکلات سے جلد نجات حاصل کرنے کی صلاحیت پیدا کریں،اور فکشن اور حقیقت فرق سمجھیں۔
ہمدردی کے ساتھ رہنمائی کریں، مختلف لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں اور دوسروں کے نقطۂ نظر کا احترام کریں۔
اس حوالے سے تنقیدی نقطۂ نظر سے سوچیں کہ وہ کس طرح آن لائن اور آف لائن رہ کر معاشرے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں اور مثبت ترقی کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
صحت مند تعلقات استوار کریں اور زیادہ سے زیادہ خیریت پائیں۔
ہم تمام لوگ ذمہ دار ڈیجیٹل شہری بنانے اور ایک روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
ہمارے علمیت کے ماڈیولز کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اپنے ڈیجیٹل طرزِ عمل کے حوالے سے تنقیدی انداز میں سوچنے کے لیے بااختیار بنایا جائے۔ We Think Digital پروگرام کو مکمل نصاب کے طور پر یا اعلیٰ تکنیکی یا کم تکنیکی دونوں طرح کے ماحول میں علیحدہ اسباق کے طور پر پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسباق کو تحریر کیا گیا ہے اور یہ اس حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے ہیں کہ آپ کس طرح سے تیاری کر سکتے ہیں اور انہیں رسمی اور غیر رسمی ترتیبات میں پیش کر سکتے ہیں۔ ان کی کوئی حد متعین نہیں ہے تاکہ آپ اپنے سیکھنے والوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان میں ترمیم کر سکیں۔
ڈیجیٹل بنیادیں
اس سیکشن میں اسباق اور سرگرمیاں سیکھنے والوں کو یہ سمجھنے میں مدد کرتی ہیں کہ کیسے جڑے رہنا ہے اور انٹرنیٹ اور دیگر پلیٹ فارمز کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ اسباق سیکھنے والوں کو اپنے ڈیٹا اور معلومات (اور دوسروں کے) کے ساتھ ساتھ ان کے ڈیجیٹل آلات اور اثاثوں کی حفاظت کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
ڈیجیٹل فلاح و بہبود
حصے میں شامل اسباق اور سرگرمیاں سیکھنے والوں کو اپنی شناخت دریافت کرنے، دوسروں (افراد اور بڑے اجتماع دونوں ہی) کے ساتھ ہمدردانہ، اخلاقی اور مثبت انداز میں مشغول ہونے میں مدد کرتے ہیں، اور اُن کی جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے اُن خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد کرتے ہیں جو ڈیجیٹل دنیا میں پیش آسکتے ہیں۔
ڈیجیٹل مشغولیت
حصے میں شامل اسباق اور سرگرمیاں طلباء کو ثقافتی و سماجی اختلافات کی ترجمانی کرنے، احترام کے ساتھ ردِ عمل کا مظاہرہ کرنے اور مشغول ہونے، اور مختلف اقسام کے زرائع ابلاغ کے مواد کا جائزہ لینے، اُسے تخلیق کرنے اور اشتراک کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ جن مہارتوں پر توجہ دی گئی ہے: سیاق و سباق، معلومات کا معیار، اور زرائع ابلاغ کے حوالے سے خواندگی۔
ڈیجیٹل عطائے اختیار
حصے میں شامل اسباق اور سرگرمیاں طلباء کو عوامی معاملات میں شرکت کرنے اور اُن مسائل کے حوالے سے وکالت کرنے میں مدد کرتے ہیں جن کی وہ پرواہ کرتے ہیں۔ جن مہارتوں پر توجہ دی گئی ہے: شہری مصروفیت اور مواد کی تیاری۔
ڈیجیٹل مواقع
حصے میں شامل اسباق اور سرگرمیاں طلباء کو وہ مہارتیں سیکھنے میں مدد کرتے ہیں جو اُنہیں ڈیجیٹل دنیا کے پیش کردہ مواقع سے پوری طرح سے فائدہ اٹھانے کے لیے درکار ہوتی ہیں۔ اس میں مصنوعی ذہانت کو سمجھنے اور اس حوالے سے ہونے والی گفتگو میں حصہ لینے، حسابی تصورات کو سمجھنے اور لاگو کرنے، کوائف تخلیق کرنے، اکٹھا کرنے، ان کی تشریح اور تجزیے میں مشغول ہونے، اور آن لائن یا آف لائن رہتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو دیکھنے کی صلاحیت شامل ہو سکتی ہے۔
انٹرایکٹو لرننگ اچھا سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ انٹرایکٹو تجربات کے ذریعے سیکھنا, شرکاء کے درمیان برقرار رکھنے کی شرح اور سیکھنے کی رفتار کو بہت زیادہ بڑھاتا ہے۔ We Think Digital پروگرام کو بڑھانے کے لیے، ہم نے انٹرایکٹو مواد تیار کیا ہے جو ہر عمر کے سیکھنے والوں کے لیے موزوں ہے تاکہ شرکاء کو سیکھنے کے عمل اچھے طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔