حفاظت ہماری ترجیح ہے۔

تیزی سے ڈیجیٹل ہوتی دنیا میں محفوظ رہنا اور ذمہ دار بننا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

حفاظت ہماری ترجیح ہے۔

تیزی سے ڈیجیٹل ہوتی دنیا میں محفوظ رہنا اور ذمہ دار بننا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

آج، دنیا تک رسائی ہماری انگلیوں کے سِروں پر ہے۔ لیکن، اس کے ساتھ ساتھ، یہ ضروری ہے کہ ہم ذمہ دار شہری بننے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں اور دھوکہ دہی کے واقعات کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے اقدامات کریں۔ ذیل میں کچھ ایسے حوالہ جات ہیں جو آپ کو ڈیجیٹل دنیا کو محفوظ طریقے سے دریافت کرنے میں مدد دیں گے۔

آن لائن مصنوعات خریدتے وقت محفوظ رہنا

آن لائن اشیاء کو تلاش کرنا پُرلطف کام ہے!
یہ آسان ہے، اور ہمیں جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ ایک بٹن کے کلک پر دستیاب ہوتی ہے۔
لیکن جس طرح ہم فوائد سے لطف اندوز ہوتے ہیں، یہ بھی بہت ضروری ہے کہ ہم محفوظ رہنے کی اہمیت کو سمجھیں۔

ذیل میں ہمارے وسائل موجود ہیں جو آپ کو مختلف اقسام کی دھوکہ دہی کی شناخت کرنے اور آن لائن محفوظ رہنے کے لیے تجاویز جاننے میں مدد دیں گے۔

ہمیشہ قابلِ اعتماد آن لائن فروخت کنندگان سے خریداری کریں

جب ہم آن لائن مصنوعات خریدتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ ہمیں کچھ ایسی چیزیں ملیں جو ناقص، چوری شدہ یا سستی نقلیں ہوں۔
اسی لیے، ہمیشہ معتبر آن لائن اسٹورز تلاش کریں۔
محفوظ رہنے کی تجاویز جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔a

خریدنے سے پہلے توقف کریں

بعض اوقات، جو اشیاء ہم آن لائن آرڈر کرتے ہیں ہو سکتا ہے کہ وہ ہم تک نہ پہنچیں، اور، کچھ معاملات میں ہماری شناخت چوری ہو سکتی ہے۔
لہذا، لین دین مکمل کرنے سے پہلے توقف کرنا ضروری ہے۔
محفوظ رہنے کی تجاویز جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

فیس بُک پر دھوکہ دہی کے واقعات کی اطلاع کیسے دی جائے

جب بھی ہم کسی دھوکہ دہی کے واقعہ کا سامنا کریں (یا اس کا امکان ہو)، تو ہمیں فعال ہونا چاہیے اور اس کی اطلاع دینی چاہیے۔
یہ ویڈیو ملاحظہ کریں اور فیس بُک پر اس سے نمٹنے کے حوالے سے ہدایات پر عمل کریں۔

انسٹاگرام پر دھوکہ دہی کے واقعات کی اطلاع کیسے دی جائے

جب بھی ہم کسی دھوکہ دہی کے واقعہ کا سامنا کریں (یا اس کا امکان ہو)، تو ہمیں فعال ہونا چاہیے اور اس کی اطلاع دینی چاہیے۔
یہ ویڈیو ملاحظہ کریں اور انسٹاگرام پر اس سے نمٹنے کے حوالے سے ہدایات پر عمل کریں۔

دھوکے بازوں سے آن لائن محفوظ رہنا

لِی اور اُس کا دوست کتا آسکر اپنے دوستوں اور اہلِ کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن انہیں بہت سے ایسے دھوکے بازوں سے خطرہ ہے جو اُنہیں مختلف طریقوں سے دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے۔

ان دھوکے بازوں کو جانیں اور آن لائن محفوظ رہنے کے لیے تجاویز پائیں۔

2 منٹ کی ویڈیو دیکھیں  

رومانوی دھوکہ دینے والا

دعویٰ کرتا ہے کہ وہ محبت یا دوستی کی تلاش میں ہے لیکن اُسے صرف رقم درکار ہوتی ہے۔
آن لائن محفوظ رہنے کا طریقہ سیکھنے کے لیے کلِپ دیکھیں۔

لاٹری کا دھوکہ دینے والا

دعویٰ کرتا ہے کہ آپ نے کوئی انعام جیتا ہے اور اس کا دعویٰ کرنے کے لیے ادائیگی کا مطالبہ کرتا ہے۔
بدقسمتی سے کسی انعام کا وجود نہیں ہوتا۔
آن لائن محفوظ رہنے کا طریقہ سیکھنے کے لیے کلِپ دیکھیں۔

قرض کا دھوکہ دینے والا

آپ کو سستے نرخوں پر جعلی قرض کی پیشکش کرتا ہے لیکن وہ صرف فیس حاصل کرنا چاہتا ہے۔
آن لائن محفوظ رہنے کا طریقہ سیکھنے کے لیے کلِپ دیکھیں۔

نوکری کا دھوکہ دینے والا

جعلی نوکریاں ایجاد کرکے آپ سے ذاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے جھانسہ دیتے ہیں۔
آن لائن محفوظ رہنے کا طریقہ سیکھنے کے لیے کلِپ دیکھیں۔

ای کامرس کا دھوکہ دینے والا

اکثر سستے داموں پر ایسی پراڈکٹس بیچنے کا دعویٰ کرتا ہے جو اُس کے پاس نہیں ہوتیں۔
آن لائن محفوظ رہنے کا طریقہ سیکھنے کے لیے کلِپ دیکھیں۔

آن لائن محفوظ رہنے کے لیے اہم تجاویز:

مختلف آن لائن دھوکے بازوں سے محفوظ رہنے کے لیے یہ اہم ترین تجاویز ہیں۔

لی اور آسکر کے ساتھ آن لائن دھوکہ بازوں سے محفوظ رہنے کا طریقہ سیکھیں۔

کی شراکت کے ساتھ

To help personalize content, tailor and measure ads, and provide a safer experience, we use cookies. By clicking or navigating the site, you agree to allow our collection of information on and off Facebook through cookies. Learn more, including about available controls: Cookies Policy